Top Rated Posts ....
Search

I have no interest, only want appointments on merit, Salim Haider Khan

Posted By: garad on 25-09-2024 | 15:06:39Category: Political Videos, News


گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے کہ میرٹ پر وائس چانسلر لگیں، میرا کوئی مفاد نہیں صرف میرٹ پر تعیناتیاں چاہتا ہوں۔

فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس سے خطاب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ہر اقدام جس سے میرے ملک میں بہتری آئے میں تعاون کروں گا۔ ملک کےلیے ہمیں مل کر کام کرنا اور اسے مشکل صورتحال سے نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی تعیناتی جس طرح ہوئی اس پر بہت انگلیاں اٹھیں، میری کوشش ہے کہ میرٹ پر وائس چانسلر لگیں، میرا کوئی مفاد نہیں، چاہتا ہوں میرٹ پر تعیناتیاں ہوں۔

سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ میرا سوال ہے کہ پاکستان میں صرف 20 لوگ ہیں، جو یونیورسٹیاں بدل کر وائس چانسلر بن سکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ چارٹرڈ آف ڈیموکریسی میں آئینی ترمیم اور عدالتوں کے بارے بہت کچھ طے ہوا، جو چیزیں 18ویں ترمیم میں رہ گئیں وہ اس آئینی ترمیم میں پوری کرنی چاہیے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI Protest - Govt Strict Action

PTI Protest - Govt Strict Action

Views 26 | 06-10-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.