Reserved Seats: A review was filed on a few points in the Clarification Order, Election Commission
Posted By: Akram on 26-09-2024 | 14:19:05Category: Political Videos, Newsالیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے وضاحتی آرڈر میں چند پوائنٹس پر ریویو داخل کر دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد کی صورتحال پر الیکشن کمیشن گزشتہ چند روز سے اس پر غور و خوض کر رہا تھا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ غور و خوض کے نتیجے میں اقدامات کیے گئے، سپریم کورٹ کے وضاحتی آرڈر میں چند پوائنٹس پر ریویو داخل کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ تفصیلی آرڈر آچکا ہے لہٰذا پہلے سے دائر ریویو پر ایڈیشنل گراؤنڈز داخل کیے گئے، سپریم کورٹ کے آرڈر، منظور شدہ قانون کی روشنی میں عمل کرنا ہوگا اس پر اپیل داخل کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر وضاحت میں کہا تھا کہ 12 جولائی کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔
اکثریتی ججز نے لکھا تھا کہ سپریم کورٹ کا 12 جولائی کا شارٹ آرڈر بہت واضح ہے اور الیکشن کمیشن نے اس حکم کو غیر ضروری طور پر پیچیدہ بنایا ہے جب کہ فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











