Top Rated Posts ....
Search

Governor Punjab rejected the Chief Minister's allegation

Posted By: Akram Khan on 26-09-2024 | 14:20:46Category: Political Videos, News


گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ حلفیہ کہتا ہوں میری کسی کو وائس چانسلر لگانے کی خواہش نہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز سے وائس چانسلر لگانے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے الزام کو مسترد کردیا۔

اپنے بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ایک نام بتا دیں جو وہ لگانا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں تمام تعیناتیاں میرٹ پر ہوں، جو سمری ریجیکٹ کی اس میں لکھا کہ تعیناتیوں کے عمل پر انگلیاں اٹھی ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنر پنجاب پر اپنی مرضی کا وائس چانسلر لگوانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر پنجاب اپنا وائس چانسلر لگوانا چاہتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وائس چانسلرز کی تعیناتی پر گورنر کو جس پر اعتراض تھا اسے مسترد کر سکتے تھے، وائس چانسلر کی تعیناتی پر سارا معاملہ پنجاب یونیورسٹی کا ہے، ہر کام میرٹ پر کر رہی ہیں، سفارشیں بہت آتی ہیں، کسی کی نہیں سنتی۔

دوسری طرف وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے گورنر پنجاب سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گورنر پنجاب سے متعلق اپنی مرضی کے وائس چانسلر لگانے کا کوئی بیان نہیں دیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI Protest - Govt Strict Action

PTI Protest - Govt Strict Action

Views 26 | 06-10-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.