Bill Gates meeting with Prime Minister Shehbaz Sharif
Posted By: adad on 26-09-2024 | 14:22:57Category: Political Videos, Newsوزیراعظم شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کیلئے گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن اور مالی شمولیت کیلئے گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو بھی سراہا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کیلئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ آئندہ نسلوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کیلئے بہت ضروری ہے۔
بل گیٹس نے افغانستان کیساتھ صحت کے جامع ڈائیلاگ پر روشنی ڈالی اور ان اقدامات کیلئے تعاون کی درخواست کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گیٹس فاؤنڈیشن کی غزہ میں پولیو مہم کو بھی سراہا اور غزہ میں فوری جنگ بندی اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق تنازعات کے حل پر زور دیا۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












