Thailand: Farm owner kills 125 of his crocodiles
Posted By: panda on 26-09-2024 | 14:23:55Category: Political Videos, Newsتھائی لینڈ میں ایک فارم کے مالک نے اپنے 125 مگرمچھوں کو مار ڈالا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مگرمچھوں کی افزائش کرنے والے ایک فارم کے مالک کا کہنا ہے کہ ملک میں آنے والے سیلاب کے دوران مگرمچھوں کے فرار ہونے کا خدشہ تھا۔
فارم کے مالک نے کہا ہے کہ اُس نے آبادی کو خطرے سے بچانے کے لیے یہ اقدام کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کو فارم کے مالک نے بتایا کہ بارشوں سے فارم کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی تھیں جس سے مگرمچھوں کے باہر نکلنے کا خدشہ تھا جس کی وجہ سے 125 مگرمچھوں کو مارنا پڑا جنہیں 17 سال سے پال رہا تھا۔
اُس شخص کا کہنا ہے کہ مگرمچھ بھاگنے کے بعد میں گاؤں والوں اور مویشیوں پر حملہ کر سکتے تھے، سیلاب کا پانی اترنے تک مگرمچھوں کو عارضی پناہ گاہ میں رکھنے کے لیے رابطہ کیا لیکن اجازت نہیں ملی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیامی نسل کے نایاب مگرمچھوں کو بجلی کے کرنٹ سے مارا گیا۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












