Ivanka Trump shared pictures of her grandmother's 98th birthday
Posted By: saradkhA on 26-09-2024 | 14:54:26Category: Political Videos, Newsسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اپنی نانی کی 98ویں سالگرہ منانے کے ساتھ ان کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔
ایوانکا ٹرمپ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نانی کے ساتھ سالگرہ منانے کی تصاویر شیئر کی ہیں، اس کے علاوہ ماضی کے یادگار لمحات بھی انہوں نے شیئر کیے ہیں۔
اپنے پیغام میں ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ آج ہمیں خوشی ہے کہ ہم اپنی نانی "بابی" کی 98 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی نے کہا کہ ان کی کہانیاں اور دلکش شخصیت ہماری زندگیوں میں بہت سی روشنی اور خوشیاں لاتی ہیں۔ میں ہر اُس لمحے کےلیے بے حد شکر گزار ہوں جو ہم اکٹھے گزارتے ہیں۔
ایوانکا نے سالگرہ کی تقریب اور کیک کی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں ان کے بچے اپنی پرنانی کے ساتھ خوشی کے لمحات گزار رہے ہیں۔
ایوانکا اپنی نانی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہیں، کیونکہ یہ ان کی مرحومہ والدہ (جو 2022 میں 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں) ایوانا کے ساتھ جڑے ہوئے سب سے مضبوط تعلقات میں سے ایک ہے۔
اس کے ساتھ ہی ایوانکا نے اپنی نانی کا خیال رکھنے والی نرس ’روسا‘ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے، جو ان کے گھر میں اپنی خدمات سر انجام دیتی ہیں۔

Solution to Yemen's Crisis - Ismail Baghaei's Major Statement
Experts Warn of the Growing Threat of Inhumane AI
KP CM Announces Long March, Will Lead It Himself - TTAP Assures PTI
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash












