BJP termed Kangana Ranaut's statement baseless and illogical
Posted By: farad on 26-09-2024 | 14:57:33Category: Political Videos, Newsبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی رکنِ پارلیمنٹ و اداکارہ کنگنا رناوت کے کسان قوانین پر دیے گئے بیان کو بے بنیاد اور غیر منطقی قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے ترجمان جے ویر شیرگل کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے بیانات پنجاب وزیرِاعظم نریندر مودی اور پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے کسانوں اور سکھ برادری کے خلاف کنگنا رناوت کے بے جا اور بے بنیاد بیانات، وزیراعظم مودی کے پنجاب، پنجابی اور پنجابیت کے لیے کیے گئے اچھے کاموں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں ایک متنازع بیان دیا تھا جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ 3 منسوخ شدہ زرعی قوانین کو دوبارہ لاگو کیا جانا چاہیے اور کسانوں کو خود ان قوانین کی بحالی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔
بعد ازاں جب بی جے پی کی جانب سے ان کے بیان کو ذاتی قرار دیتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا تو اداکارہ نے اپنے بیان پر باقاعدہ معافی بھی مانگی اور کہا کہ آئندہ میں اپنی رائے کا اظہار پارٹی کی پالیسی کے مطابق ہی کروں گی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











