Rekha determined to perform dance for 22 minutes at IIFA Awards
Posted By: rahat on 26-09-2024 | 14:59:34Category: Political Videos, Newsسینئر بالی ووڈ اداکارہ ریکھا عالمی ایوارڈ شو آئیفا 2024ء میں 22 منٹ تک ڈانس پرفارم کریں گیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 ستمبر کو ہونے والے آئیفا 2024ء میں ریکھا 22 منٹ تک فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے لباس میں 150 ڈانسرز کے ساتھ ڈانس پرفارم کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکھا کا کہنا ہے کہ آئیفا میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، جو ناصرف ہندوستانی سنیما کے جشن کی بلکہ عالمی سطح پر فن، ثقافت اور محبت کے متحرک امتزاج کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئیفا کا ماحول گھر جیسا ہی ہے، جہاں بھارتی سنیما کا جادو حقیقتاً جان بھر دیتا ہے، مجھے گزشتہ کئی برسوں سے یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ میں اس کا تجربہ کر سکوں اور ایک بار پھر اس کا حصہ بننے پر اعزاز محسوس کر رہی ہوں اور اس ورثے کو آگے بڑھانے کے لیے پُر عزم ہوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی ایوارڈز کا 24 واں ایڈیشن 3 روزہ میلہ 27 ستمبر سے 29 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں شرکت کے لیے ریکھا سمیت دیگر کئی بالی ووڈ شخصیات دبئی پہنچ رہی ہیں۔
27 ستمبر کو پہلے دن آئیفا اتسوام کا دن ہے، جس میں 4 جنوبی بھارتی فلمی صنعتیں جشن منائیں گی۔
دوسرے دن یعنی 28 ستمبرکو آئیفا ایوارڈز کی رات ہے جبکہ تیسرا اور آخری دن موسیقی کی صنعت ’آئیفا راکس‘ کے لیے وقف کیا گیا ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











