Establishing peace is the responsibility of not only the province but also the federal government, Barrister Saif
Posted By: kaira on 27-09-2024 | 12:55:24Category: Political Videos, Newsمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ امن کا قیام صرف صوبے کی نہیں وفاق کی بھی ذمے داری ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پورے صوبے میں امن قائم کرنے کےلیے اقدامات کئے جا رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امن قائم کرنےکی ذمےداری صرف صوبے کی نہیں، وفاقی حکومت کی بھی ہے، بارڈر سے دہشت گرد یہاں آکر دہشت گردی کرتے ہیں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ مولانا صاحب کے پیچھے نماز پڑھنے کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی ہر بات مانیں گے، ہم آئینی ترامیم کی حمایت نہیں کریں گے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اجازت ہو یا نہ ہو، کل راولپنڈی میں پی ٹی آئی جلسہ اور احتجاج کرے گی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ سے متعلق بل کا ڈرافٹ کمیٹی کے پاس بھیج دیا ہے، بل جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











