Pakistan has received the first tranche of the IMF program
Posted By: dara on 27-09-2024 | 14:43:17Category: Political Videos, Newsپاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) نے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی پہلی قسط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلی قسط 76 کروڑ ایس ڈی آر پر مشتمل ہے، جس کی امریکی ڈالر میں مالیت ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔ آج موصول ہوئی قسط 3 اکتوبر کے زرمبادلہ ذخائر میں شامل ہوگی۔
آئی ایم ایف نے گزشتہ دنوں پاکستان کےلیے 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کی حتمی منظوری دی تھی ۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہے، یہ قرض 5 فیصد شرح سود سے کم پر مل رہا ہے۔
آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا کہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیواکی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کا ایجنڈا سر فہرست تھا۔
اعلامیے کے مطابق قرض پروگرام کا مقصد پاکستان میں معاشی استحکام لانا ہے۔
اس سے قبل وزارت خزانہ تصدیق کرچکا ہے کہ پاکستان کو قرض کی پہلی قسط 30 ستمبر سے پہلے مل جائے گی جبکہ دوسری قسط بھی رواں مالی سال کے دوران ہی ملے گی۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












