Urvashi Rotila reveals the reason behind working with the controversial actor
Posted By: kara on 27-09-2024 | 14:44:09Category: Political Videos, Newsبھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے متنازع اداکار نندا موری بالا کرشنا کے ساتھ کام کرنے کی وجہ بتا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو سنیما کے معروف اداکار نندا موری بالا کرشنا کئی حوالوں سے متنازع ہیں، 63 سالہ اداکار سیاستدان بھی ہیں اور رواں سال مئی میں ان کی ایک اداکارہ کو دھکا دینے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
اب بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے فلم NBK 109 کے ساتھی اداکار کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اروشی روٹیلا نے کہا ہے کہ میڈیا میں نندا موری بالا کرشنا کے بارے میں مختلف آراء اور بیانات سامنے آئے ہیں لیکن ان کے ساتھ میری بات چیت پیشہ ورانہ اور احترام سے کم نہیں رہی۔
اروشی روٹیلا نے کہا کہ سینئر اداکار نندا موری بالا کرشنا کے ساتھ کام کرنے کا میرا تجربہ مثبت رہا، وہ لیجنڈری اداکار ہیں جن کا تجربہ بہت زیادہ ہے اور اپنے فن کے ساتھ ان کی گہری وابستگی ہے۔
اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ سیٹ پر معاون رہے، میں نے کسی قسم کے برے حالات کا سامنا نہیں کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکار نندا موری بالا کرشنا اپنے متنازع بیانات اور واقعات کی وجہ سے اکثر توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












