Islamabad Police released Barrister Gauhar and Salman Akram Raja
Posted By: Jabba on 28-09-2024 | 11:43:08Category: Political Videos, Newsاسلام آباد پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو چھوڑ دیا۔
رہائی کے باوجود پولیس نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو راولپنڈی جانے سے روک دیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ سلمان اکرم راجہ بھی تھے، پولیس نے ہمیں سیکٹر ایچ 13 سے گرفتار کیا۔ پولیس نے کہا کہ راولپنڈی کے بجائے واپس چلے جائیں۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ سلمان اکرم راجہ اور میری بحث کے بعد پولیس نے ہمیں واپس بھیج دیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ راولپنڈی جا رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایچ 13 کے قریب ان کی گاڑی کو روکا اور پولیس دونوں کو وین میں ڈال کر لے گئی۔
علاوہ ازیں راولپنڈی میں لیاقت باغ پہنچنے والے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
ادھر کمیٹی چوک پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کی اور کئی کارکنان کو گرفتار کرلیا، پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











