The unjustified delay on PTI founder's bail pleas is incomprehensible, wait
Posted By: gara on 28-09-2024 | 15:25:35Category: Political Videos, Newsبانی چیئرمین پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے کہا ہے کہ ضمانت درخواستوں پر بلاجواز تاخیر سمجھ سے باہر ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹرز اور وکلاء صفائی کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کی گئی۔
کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
معاون وکیل ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ راستے بند ہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔
اس معاملے پر پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ یہ جان بوجھ کر درخواست ضمانتوں کو التواء دے رہے ہیں، اس معاملے میں بلا جواز تاخیر سمجھ سے باہر ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











