Top Rated Posts ....
Search

Former senator of Jamaat-e-Islami Mushtaq Ahmed was arrested along with his wife

Posted By: Akram Khan on 29-09-2024 | 17:10:56Category: Political Videos, News


اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 10 مظاہرین کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مشتاق احمد خان سیو غزہ کمپین کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرہ کررہے تھے، پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر انہیں گرفتار کیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ کے قتل کے خلاف ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی حملے میں حسن نصراللّٰہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے خلاف کراچی میں ریلی نکالی گئی۔

مظاہرین کو ایم ٹی خان روڈ پر روک دیا گیا، جس پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا تو پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی، پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

مظاہرین کے پتھراؤ سے متعدد صحافی زخمی ہوگئے، ایم ٹی خان روڈ پر مظاہرین نے ایک موٹرسائیکل کو آگ لگا دی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI Protest - Govt Strict Action

PTI Protest - Govt Strict Action

Views 26 | 06-10-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.