Top Rated Posts ....
Search

Hasan Nasrallah's body was found dead, there is no sign of any major injury on the body

Posted By: nasar on 29-09-2024 | 17:12:17Category: Political Videos, News


لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کا جسد خاکی مل گیا، ان کے جسم پر بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔

حسن نصراللّٰہ جمعے کی شب بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے، ان کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ حسن نصراللّٰہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی۔

حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ کا جسد خاکی بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد برآمد کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حسن نصراللّٰہ کے جسم پر کوئی واضح زخم نہیں تھے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی شہادت دھماکے سے پیدا ہونے والے دباؤ کے باعث سر پر چوٹ لگنے سے ہوئی۔

یاد رہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ نے ایک بیان جاری کر کے حسن نصراللّٰہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی، تاہم ان کی شہادت کس طرح ہوئی اور جنازے کے وقت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

شہید حسن نصراللّٰہ کون تھے؟
شعلہ بیان مقرر اور خطے میں ایران کی سرپرستی میں قائم مزاحمت کے محور کے اہم رکن شیخ حسن نصر اللّٰہ نے 1992 میں حزب اللّٰہ کی قیادت سنبھالی تھی۔

مشرقی بیروت کے علاقے بورجی حمود میں 1960 میں پیدا ہونے والے حسن نصراللّٰہ اپنے پیشرو عباس الموسوی کے اسرائیلی گن شپ ہیلی کاپٹر سے قتل کے بعد 1992 میں 32 سال کی عمر میں حزب اللّٰہ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

انہوں نے عراق کے شہر نجف میں 3 سال تک سیاست اور قرآن کی تعلیم حاصل کی، یہیں ان کی ملاقات لبنانی امل ملیشیا کے رہنما سید عباس موسوی سے ہوئی۔

1978 میں حسن نصراللّٰہ کو عراق سے بے دخل کر دیا گیا، لبنان کے خانہ جنگی کی لپیٹ میں آنے کے بعد حسن نصراللّٰہ نے امل تحریک میں شمولیت اختیار کرلی، انھیں وادی بقاع میں امل ملیشیا کا سیاسی نمائندہ مقرر کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے 1982 میں بیروت پر حملے کے بعد حسن نصراللّٰہ امل سے علیحدہ ہوکر حزب اللّٰہ میں شامل ہوئے، حسن نصراللّٰہ کی قیادت میں حزب اللّٰہ اسرائیل کی ایک اہم مخالف تنظیم کے طور پر ابھری۔

انہوں نے اسرائیلی افواج کے خلاف چھوٹے پیمانے پر جنگ کی پالیسی اپنائی اور ان کی یہ مزاحمتی تحریک 2000 میں 22 سال بعد جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کے انخلا کا اہم سبب بنی۔

حسن نصراللّٰہ نے 2004 میں اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں بھی اہم کردار ادا کیا اور اس معاہدے کو عرب دنیا میں حزب اللّٰہ اور حسن نصراللّٰہ کی فتح کے طور پر دیکھا گیا۔

2005 میں لبنان کے وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کے بعد حسن نصر اللّٰہ نے ملک کے مختلف سیاسی دھڑوں کے درمیان ایک ثالث کا کردار بھی نبھایا۔

حسن نصر اللّٰہ کا اصرار تھا کہ اسرائیل بدستور ایک حقیقی خطرہ ہے، حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے بعد سے، حزب اللّٰہ لبنان، اسرائیل سرحد کے ساتھ تقریباً روزانہ اسرائیلی فوجیوں سے لڑتی رہی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI Protest - Govt Strict Action

PTI Protest - Govt Strict Action

Views 27 | 06-10-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.