Top Rated Posts ....
Search

The international community is trying to manage crises instead of solving them, Saudi Foreign Minister

Posted By: Amjad on 29-09-2024 | 17:13:50Category: Political Videos, News


سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ دنیا بحرانوں میں اضافہ دیکھ رہی ہے، بدقسمتی سے عالمی برادری ان کا ٹھوس حل تلاش کرنے کے بجائے صرف ان کو سنبھالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاض مشرق وسطیٰ اور اس سے باہر تنازع کی صورتِ حال میں کمی اور ترقی کے فروغ کا خواہاں ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ فلسطین کے بحران کا منصفانہ حل تلاش کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایران خصوصاً اپنے ایٹمی اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر عالمی برادری سے تعاون کرے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI Protest - Govt Strict Action

PTI Protest - Govt Strict Action

Views 27 | 06-10-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.