Lebanon - The Israeli army faces heavy resistance in ground fighting, the Zionists are forced to flee
Posted By: dada on 01-10-2024 | 14:54:14Category: Political Videos, Newsاسرائیلی فورسز کو جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے خلاف زمینی کارروائی میں زبردست مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث صہیونی فوج واپس جانے پر مجبور ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق بیروت میں مقیم سیکیورٹی اور سیاسی امور کے تجزیہ کار علی رزق کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے جنگجوؤں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی لیکن وہ شدید مزاحمت کے باعث پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے۔
علی رزق نے بتایا، ’اسرائیلی دعویٰ کہ وہ جنوبی لبنانی علاقے میں کامیابی سے داخل ہوگئے، شاید ایک نفسیاتی جنگ کا حصہ ہو۔‘
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا، ’یہ پہلا موقع نہیں ہوگا کہ اسرائیل اس طرح کا حربہ اپنایا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا، ’ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ زمینی حملہ کیسے آگے بڑھتا ہے، لیکن ذرائع بتاتے ہیں کہ اسرائیلیوں کو گزشتہ رات شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔‘
علی رزق کا کہنا تھا کہ اپنے قائد اور اعلیٰ فوجی کمانڈرز کو کھونے کے باوجود بظاہر یہ جنگ اسرائیل کےلیے آسان نہیں ہوگی۔ حزب اللّٰہ اب بھی ایک مضبوط حریف ہے جو اسرائیلیوں کو زمینی حملوں کے نتیجے میں بھاری نقصان پہنچا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ رات لبنان کے جنوبی علاقوں میں حزب اللّٰہ کے خلاف زمینی آپریشن کا دعویٰ کیا تھا۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












