An unusually attractive Chinese 'grandmother'
Posted By: darda on 01-10-2024 | 14:56:21Category: Political Videos, Newsایک چینی خاتون کی مختصر سی ویڈیو کلپ گزشتہ ہفتے چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، یہ کلپ خاتون نے اپنی کمسن نواسی کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ اس خاتون کی ظاہری شکل و صورت ہے کیونکہ وہ نانی ہونے کے باوجود کافی نوجوان نظر آتی ہیں۔
شمال مشرقی چین کے شہر تیان جن سے تعلق رکھنے والی اس پرکشش خاتون نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دیا اور کئی میڈیا اداروں نے ان سے انکی ناقابل یقین حد تک نوجوان نظر آنے کی وجہ جاننے کےلیے انٹرویو کی خواہش کا اظہار کیا۔
یہ خاتون جنھوں نے اپنا نام نہیں بتایا اور گمنام رہنے کو ترجیح دی، انکا کہنا تھا کہ وہ اس مختصر ویڈیو کلپ پر لوگوں کی جانب سے اس بھرپور توجہ پر حیران رہ گئی ہیں۔
انکا دعویٰ تھا کہ وہ تو صرف اپنی پیاری نواسی کو دکھانا چاہتی تھیں، لیکن انھوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ انکا آن لائن اس طرح ظاہر ہونا یوں وائرل ہوجائے گا۔
خاتون نے بتایا کہ وہ اس وقت 40 کے پیٹے میں ہیں اور انکی بہت کم عمری میں بیٹی پیدا ہوگئی تھی اور اسی وجہ سے وہ اس عمر میں نانی بن گئیں جب آج کی بہت ساری خواتین بچے کی ولادت کا سوچ رہی ہوتی ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ وہ نوجوان نظر آنے کے لیے کوئی غیر معمولی کام نہیں کرتیں، صرف اپنی جلد کا اچھی طرح سے خیال رکھنے کے ساتھ پابندی سے ایکسر سائز اور متوازن غذا لیتی ہیں۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












