The Israeli army ordered the evacuation of people from 30 villages in southern Lebanon
Posted By: Amjad on 01-10-2024 | 14:58:44Category: Political Videos, Newsاسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 30 دیہات کے لوگوں کو انخلا کی ہدایت کر دی۔ جنوبی لبنان کی سرحد کے اندر اسرائیلی فوج نے 500 میٹر کے فاصلے تک مارچ کیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 1 ہزار 745 افراد جاں بحق اور 8 ہزار 767 زخمی ہوئے ہیں۔
دریں اثنا روس نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان کی سرزمین سے فوری طور پر نکل جائے۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شام کے جنوب میں حملہ کر کے 3 ریڈار یونٹس تبادہ کر دیے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حزب اللّٰہ کے 700 اہداف کو فضائی حملوں کے ساتھ ٹینکوں اور توپوں سے نشانہ بنایا، سیدون شہر میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر بھی حملے کیے، حملوں میں الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کے بریگیڈیئر جنرل منیر المقدہ کا بیٹا شہید ہوگیا، المقدہ محفوظ رہے۔
حزب اللّٰہ اور لبنانی فوج نے اسرائیلی افواج کے سرحدوں کے اندر داخل ہونے کی تردید کی ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











