Top Rated Posts ....
Search

Maryam Nawaz's instruction not to be harsh with blind people

Posted By: safdar on 01-10-2024 | 15:00:19Category: Political Videos, News


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس لے لیا اور لاہور پولیس اور انتظامیہ کو ان مظاہرین پر کسی قسم کی سختی نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور سے جاری بیان کے مطابق مریم نواز نے چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان کو نابینا افراد سے بات چیت کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ انہیں خصوصی افراد کے مسائل کا مکمل احساس ہے، مظاہرین جو بھی کریں پولیس بصارت سے محروم افراد سے تحمل سے پیش آئے۔

انہوں نے نابینا افراد کے تشدد سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور پولیس اہلکاروں کےسر پھاڑنے کے باوجود وزیراعلیٰ نے نابینا افراد سے تحمل کے ساتھ پیش آنے کی ہدایت کی۔

بصارت سے محروم افراد ملازمتوں کے کوٹے پر عملدرآمد کےلیے 9 دن سے فیصل چوک پر دھرنا دیے ہوئے ہیں ۔

نابینا افراد نے سڑک واگزار کرانے کی کوشش پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI Protest - Govt Strict Action

PTI Protest - Govt Strict Action

Views 26 | 06-10-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.