63 Revision Bench on interpretation of A is unconstitutional, Barrister Zafar
Posted By: booda on 01-10-2024 | 15:02:08Category: Political Videos, Newsپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ کل سپریم کورٹ کے سامنے بینچ کی تشکیل پر اپنے دلائل دوں گا۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظر ثانی بینچ کو غیر آئینی قرار دے دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل وہ سپریم کورٹ کے سامنے اپنے دلائل رکھیں گے، امید ہے عدالت بینچ کی تشکیل پر ان کے دلائل سے متفق ہوجائے گی۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ آج کے بینچ میں جسٹس منیب اختر نہیں تھے، جب تک جسٹس منصور علی شاہ بینچ تشکیل کرنے والی کمیٹی کا حصہ نہیں، بینچ قبول نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی بینچ پر تحفظات ہیں، آج بالکل یکطرفہ بحث ہوئی، فیصلے کا دفاع کرنے کےلیے کوئی جج موجود نہ تھا کہ ججمنٹ میں کیا لکھا ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











