Top Rated Posts ....
Search

Fazlur Rehman always did politics based on principles, Mohsin Naqvi

Posted By: fazal on 01-10-2024 | 15:03:38Category: Political Videos, News


وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ فضل الرحمان نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے۔

اسلام آباد میں محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور انہیں بلا مقابلہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کےلیے مولانا فضل الرحمان کا کردار قابل تحسین ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی نے اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے، ان کی اپنی جماعت اور پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI Protest - Govt Strict Action

PTI Protest - Govt Strict Action

Views 27 | 06-10-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.