Pakistani Ambassador Raza Bashir Tarar's suggestion to invite MMA fighter Shahzeb Rind to Japan
Posted By: dada on 01-10-2024 | 15:05:05Category: Political Videos, Newsجاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے جاپان کی عالمی شہرت یافتہ رائزن فائٹنگ فیڈریشن کے چیف سے ملاقات۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے ایم ایم اے اسٹار شاہزیب رند کو جاپان بلانے اور یہاں ان کے جاپانی اور غیر ملکی ریسلرز سے مقابلے منعقد کروانے کا مشورہ دے دیا۔
پاکستانی سفیر کے اس مشورے پر جاپانی رائزن فائٹنگ فیڈریشن کے چیف نوبویوکی سکاکیبارا انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا اور عنقریب اس مشورے پر عملدرآمد کا عندیہ بھی دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ مارشل آرٹ فائٹر شاہزیب رند نے حالیہ دنوں میں ایم ایم اے کے مقابلوں میں اہم کامیابیاں سمیٹی ہیں اور دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
ان کی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے سفیر پاکستان نے جاپانی رائزن فائٹنگ فیڈریشن کے سربراہ سے شاہزیب رند کو پروموٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
توقع ہے کہ جاپان آکر مقابلوں میں حصہ لینے اور کامیابی کی صورت میں نہ صرف پاکستان کا عالمی سطع پر نام روشن ہوگا بلکہ شاہزیب رند کو بھی مالی طور پر بھاری نفع حاصل ہوسکے گا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











