Top Rated Posts ....
Search

Black magic was cast on me - Feroze Khan reveals

Posted By: feroz on 01-10-2024 | 15:12:01Category: Political Videos, News


اداکار فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کالے جادو کے زیر اثر رہے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے مختلف انسٹا اسٹوریز شیئر کی ہیں۔

انہوں نے انسٹا اسٹوریز میں بتایا ہے کہ میں اللّٰہ کے کرم اور آپ ﷺ کی رحمت سے کالے جادو کے اثر سے باہر نکلا ہوں۔

فیروز خان نے کہا ہے کہ اس سے قبل میں صرف اس بارے میں لوگوں سے سنا کرتا تھا کہ اگر کسی پر کالا جادو ہو جائے تو فلاں فلاں نشانیاں دکھائی دیتی ہیں، لیکن کبھی خود ایسا کچھ محسوس نہیں کیا تھا تاہم حال ہی میں ان تمام نشانیوں کو خود محسوس کیا ہے۔

اداکار کے مطابق میں آوازیں سننے سے لے کر اپنے ارد گرد غیر مرئی مخلق کی موجودگی کو بھی محسوس کیا، جس نے میری زندگی پر بُرے اثرات مرتب کیے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے مختلف عالمِ دین سے رجوع کیا اور اس حوالے سے مزید جاننے کی کوشش کی۔

فیروز خان کا کہنا ہے کہ میں نے نمازوں، قرآنی رقیہ اور درود پاک کی مدد سے اس کا علاج کروایا ہے۔

ان کے مطابق شیطانی وسوسوں سے نکلنے کے عمل کے دوران میرا ایمان مزید مضبوط ہوا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI Protest - Govt Strict Action

PTI Protest - Govt Strict Action

Views 26 | 06-10-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.