Tripathi Dumri responds to those who made fun of the dance
Posted By: Akram on 01-10-2024 | 15:12:57Category: Political Videos, Newsبالی ووڈ اداکارہ ترپتی ڈمری نے ان کے ڈانس پر مذاق اڑانے والوں کو جواب دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ ترپتی ڈمری کی نئی فلم ’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو‘ جلد ریلیز ہونے والی ہے، اسی فلم کا ایک گانا گزشتہ ہفتے ریلیز کیا گیا تھا۔
ریلیز کیے گئے گانے میں اداکارہ کا ڈانس انٹرنیٹ پر صارفین کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا، جس پر صارفین نے اپنا ردِعمل ظاہر کیا تھا۔
اداکارہ نے اس حوالے سے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہر چیز میں اچھی نہیں ہو سکتی لیکن نئی چیزوں کو آزمانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
ترپتی ڈمری نے کہا ہے کہ میں ہر چیز آزمانا چاہتی ہوں لیکن کوئی بھی ہر چیز میں اچھا نہیں ہو سکتا لیکن کوشش کرنے میں کیا حرج ہے؟ مجھے شوٹنگ کے دوران احساس نہیں ہوا تھا، یہ میرا پہلا ڈانس نمبر تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے واقعی ایسا پہلے نہیں کیا تھا، میں نے نہیں سوچا تھا کہ میرے ڈانس کو اس قسم کا ردِعمل ملے گا جو مل رہا ہے، ایسا سب کے ساتھ ہوتا ہے، کچھ چیزیں لوگ پسند کرتے ہیں اور کچھ نہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ تجربہ کرنا چھوڑ دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو‘ 11 اکتوبر کو ریلیز ہو گی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











