A video of Israeli soldiers carrying the bodies of their comrades and fleeing has emerged
Posted By: Jabba on 02-10-2024 | 15:22:43Category: Political Videos, Newsلبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔
حزب اللّٰہ کی جانب سے لبنانی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، جس کے بعد صہیونی فوجیوں کی اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھا کر بھاگنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فوجی کا ہیلی کاپٹر اپنے فوجیوں کو ریسکیو کررہا ہے اور صہیونی فوجی زخمیوں اور لاشوں کو ہیلی کاپٹر میں منتقل کررہے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے آج صبح بیروت پر کم از کم 14 مرتبہ بمباری کی ہے، اسرائیلی فوج کی بمباری سے قبل شہریوں کو علاقوں سے 500 میٹر دور رہنے کی ہدایت کی گئی۔
لبنان سے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں صبح سے تقریباً 100راکٹ داغے گئے ہیں، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان سے داغے جانے والے راکٹوں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











