Iran Strikes Israel Stronger Than Ever, Analysts
Posted By: Jabba v on 02-10-2024 | 15:23:42Category: Political Videos, Newsکنگز کالج لندن کے اسکول آف سیکیورٹی اسٹڈیز کے سینئر لیکچرار اینڈریاس کریگ نے کہا ہے کہ ایران کا اسرائیل پر حملہ پہلے سے زیادہ طاقتور تھا۔
عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے اینڈریاس کریگ کا کہنا تھا کہ "ایران کی جانب سے کل ہونے والا حملہ اپریل کے مقابلے میں زیادہ سنگین تھا، اس لیے اسرائیل کا ردعمل پچھلی بار سے زیادہ سخت ہوگا۔"
انہوں نے کہا کہ ممکن ہے اسرائیلی طیارے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہو کر فوجی مقامات کو نشانہ بنائیں۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کسی بھی فوجی ردعمل کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کا امکان نہیں کیونکہ وہ پہاڑوں کے نیچے گہرائی میں ہیں، جس کی وجہ سے وہاں تک پہنچنے کے بہت کم مواقع ہیں۔
انہوں نے مزید کہا "غیر فوجی مقامات جیسے تیل کی ریفائنریز پر حملوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا اور نہ ہی یہ کل کے حملے کے جواب میں کسی بھی طرح سے جائز ہوں گے۔"
کریگ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنی طاقت اور عزم کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ اسرائیل فوجی طور پر کچھ ایسا حاصل کرنے کی امید رکھتا ہے جو فی الوقت ممکن نظر نہیں آتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب ایران نے اسرائیل پر 400 بیلسٹک میزائل داغ دیے جس کا ہدف تل ابیب کے شمال میں فوجی تنصیبات بتائی جارہی تھیں۔
حملوں کے بعد اسرائیل نے فوجی علاقوں میں جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












