Mumbai Police not satisfied with Govinda's statement, Crime Branch also started investigation
Posted By: Akram Khan on 02-10-2024 | 15:25:58Category: Political Videos, Newsبالی ووڈ کے سینئر اداکار گوندا جو گزشتہ روز مبینہ طور پر اپنے ہی ریوالور سے چلنے والی گولی ٹانگ پر حادثاتی طور پر لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔
وہ ممبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان سے ممبئی پولیس نے تفتیش کی، پولیس نے ان اس واقعے کے بارے میں سوالات کیے لیکن پولیس انکے بیان سے مطمئن نہیں ہوئی، تاہم پولیس نے کسی بھی فائول پلے کو خارج ازمکان قرار دیا۔
ادھر دوسری جانب ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے بھی واقعے کی الگ سے انکوائری کا آغاز کیا ہے۔
کرائم برانچ کے حکام نے گوندا سے بدھ کو اسپتال میں ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق کرائم برانچ بھی 61 سالہ گوندا کی جانب سے بتائے گئے واقعات سے قائل نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کرائم برانچ کے ایک افسر نے گوندا سے اسپتال میں ملاقات کی تھی جس میں گوندا نے انھیں بتایا کہ انکا ریوالور حادثاتی طور پر زمین پر گرا اور اس میں سے ایک رائونڈ فائر ہوا جو کہ انکی ٹانگ پر جا لگا، منگل کی صبح سویرے پیش آنے والے اس واقعے کے وقت گوندا گھر میں اکیلے تھے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











