Rawalpindi District Courts - Two missing PTI officials rescued by court bailiffs
Posted By: Akram Khan on 02-10-2024 | 15:30:12Category: Political Videos, Newsراولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو لاپتہ عہدیدار عدالتی بیلف کے ذریعے بازیاب کرالیے گئے۔
عدالت نے بیلف مقرر کرکے دونوں کارکنوں کو تھانہ سول لائن سے برآمد کرایا۔ تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او دونوں کارکنان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن کی سرزنش کی اور پی ٹی آئی کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیا اور سی پی او راولپنڈی کو ایس ایچ او سول لائن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے بیلف کے کام میں مداخلت کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے ملک فیصل اور عثمان کو گزشتہ روز اڈیالہ روڈ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ اہل خانہ نے ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبیں رانا کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











