Iran's attack on Israel, the video of the missiles launched
Posted By: aftab on 02-10-2024 | 15:30:55Category: Political Videos, Newsایرانی میڈیا نے اسرائیل پر داغے جانے والے سینکڑوں بیلسٹک میزائلوں کی ویڈیو جاری کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نامعلوم مقام سے 2 مرحلوں میں سینکڑوں میزائل اسرائیل پر فائر کیے گئے۔
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پہلی بار ہائپر سونک الفتح میزائل کا استعمال کیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے 90 فیصد میزائلوں نے کامیابی سے اسرائیل میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے حماس اور حزب اللّٰہ کے رہنماؤں کی حالیہ شہادتوں، لبنان میں جاری جارحیت اور غزہ میں ہونے والی نسل کشی کی جنگ کا بدلہ ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اگر صہیونی ریاست نے ایران پر حملہ کیا تو تباہ کن حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایرانی وزیرِ دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ کا کہنا ہے کہ منگل کو کیا گیا حملہ اسلامی جمہوریہ ایران کی صلاحیت کا صرف ایک نمونہ ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











