Mera Sethi came forward in support of Haba Bukhari
Posted By: Amjad on 02-10-2024 | 15:33:42Category: Political Videos, Newsپاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و مصنفہ میرا سیٹھی ساتھی فنکارہ حبا بخاری کی حمایت میں سامنے آ گئیں، جنہوں نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے حبا بخاری کی حمایت میں انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں برطانیہ میں ہونے والے ایوارڈ شو میں اداکارہ حبا بخاری امید سے ہونے کے سبب خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں۔
اس سے قبل اداکارہ نے متعدد مواقع پر متوقع بچے کی پیدائش سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی، تاہم بعد میں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے ناصرف اس بات کا اعتراف کیا بلکہ اس خبر کو خفیہ رکھنے کی وجہ بھی بتائی۔
بعد ازاں ایوارڈ شو کے لیے حبا کو نامناسب لباس کے انتخاب پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
اس حوالے سے میرا سیٹھی نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ایک اسکرین شارٹ شیئر کیا ہے جس میں حبا بخاری پر تنقید کی گئی تھی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











