Kashmira Shah forgot her differences and reached the hospital to visit Govinda
Posted By: govinda on 02-10-2024 | 15:34:21Category: Political Videos, Newsبالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا کو آج صبح حادثاتی طور پر اپنے ریوالور سے ٹانگ پر گولی لگ گئی تھی، جس کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اس دوران انکے بھانجے اداکار کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ کشمیرا شاہ، گووندا کی عیادت کےلیے اسپتال پہنچیں، اس موقع پر انکے شوہر ساتھ نہیں تھے۔
واضح رہے کہ کشمیرا کے شوہر کرشنا ابھیشک کے اپنے ماموں اداکار گووندا کے ساتھ خاندانی جھگڑے ہیں لیکن اسکے باوجود وہ اسپتال پہنچیں۔
اگرچہ اسپتال کے باہر پاپارازی (فوٹو گرافرز) جمع تھے لیکن کشمیرا نے پاپارازی سے بات نہیں کی اور سیدھے اندر اسپتال چلی گئیں تاکہ اس مشکل صورتحال میں گووندا سے ملاقات کرکے انکی عیادت کی جاسکے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل گوندا کی اہلیہ سونیتا آہوجا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انکے کرشنا اور کشمیرا سے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔
سونیتا کا کہنا تھا کہ خاندانی جھگڑے کی وجہ سے وہ نیٹ فلیکس کے دی کپل شرما شو میں نہیں آئیں کیونکہ کرشنا ابھیشک شو میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











