Speaker National Assembly received reference against Adil Bazai, Ilyas Chaudhry
Posted By: thaapa on 03-10-2024 | 15:01:41Category: Political Videos, Newsاسپیکر قومی اسمبلی کو اراکین اسمبلی عادل بازائی اور الیاس محمد چوہدری کیخلاف ریفرنسز موصول ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق عادل خان بازائی کےخلاف نواز شریف اور الیاس محمد چوہدری کیخلاف ریفرنس ق لیگ کی طرف سے دائر کیا گیا ہے۔
ریفرنسز میں کہا گیا ہے کہ ممبران نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ڈائریکشنز کی خلاف ورزی کی، ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، دونوں ارکان حکومتی بینچز سے اٹھ کر اپوزیشن بینچز پر بیٹھ گئے تھے۔
عادل خان بازائی قومی اسمبلی کے حلقہ 262 (کوئٹہ -1) اور الیاس محمد چوہدری حلقہ 62 (گجرات ) سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
ریفرنسز کے متن میں کہا گیا کہ مروجہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز کو فالو کرنے کے پابند ہیں، ریفرنسز میں ممبران کے خلاف فوری کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنس چوہدری شجاعت نے بھیجا، الیاس محمد چوہدری آزاد حیثیت میں جیتنے کے بعد مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے تھے، جبکہ عادل خان بازائی آزاد حیثیت میں جیتنے کے بعد مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے تھے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دونوں منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس چیف الیکشن کمشنر کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع قانون سازی برانچ قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ریفرنس کے بعد فوری دونوں ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرسکتا ہے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












