The Islamabad administration confiscated the government machinery brought from Khyber Pakhtunkhwa
Posted By: Jabba on 06-10-2024 | 15:00:38Category: Political Videos, Newsاسلام آباد انتظامیہ نے خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے احتجاج کےلیے لائی گئی سرکاری مشینری ضبط کرلی۔
ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے لائی گئی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے لائی گئی سرکاری مشینری اسلام آباد انتظامیہ نے تحویل میں لے لی۔
دوسری طرف اسلام آباد اور راولپنڈی میں 2 روز بعد زندگی معمول پر آگئی، موبائل سروس بھی 3 روز بعد بحال کردی گئی۔
فیض آباد انٹرچینج اور ایکسپریس وے سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے راستے بھی کھول دیے گئے ہیں۔
خیبر پختون خوا اور پنجاب کو ملانے والی جی ٹی روڈ، اسلام آباد پشاور ایم ون، اسلام آباد لاہور ایم ٹو موٹر وے بھی ٹریفک کےلیے کھول دیے گئے۔
ادھر لاہور کے مختلف علاقوں میں کل رکھے گئے کنٹینرز ہٹادیے گئے ہیں، موٹر وے بھی کھول دی گئی جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











