Approval of Hajj Policy 2025, official Hajj package expected from Pune 11 to Pune 12 lakhs
Posted By: barkat on 10-10-2024 | 14:36:27Category: Political Videos, Newsوفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2025 کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اگلے سال سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار تک متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سے آئندہ سال 1 لاکھ 79 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ حکومت اور پرائیویٹ آپریٹرز میں ہر ایک کو 89 ہزار 605 حجاج کا کوٹہ ملے گا۔
ذرائع کے مطابق طویل حج 38 سے 42 دن اور مختصر حج 20 سے 25 دن پر محیط ہوگا۔ سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دے دی گئی۔ 12 سال سے کم عمر بچے حج کا سفر نہیں کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایک ہزار کے قریب کوٹہ ہارڈشپ کیلئے مختص ہوگا۔ 300 کے قریب کوٹہ ای او بی آئی کے تحت رجسٹرڈ کم آمدنی والے مزدوروں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق روٹ ٹو مکہ سہولت اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ پر دی جائے گی۔ بغیر محرم خواتین اسلامی نظریاتی کونسل کی شرائط پر حج کرسکیں گی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











