After the black buck, Salman Khan got into trouble because of the donkey
Posted By: Jabba on 10-10-2024 | 14:39:44Category: Political Videos, Newsبالی ووڈ کے سُپر اسٹار دبنگ اداکار سلمان خان کالے ہرن کے بعد اب ایک گدھے کی وجہ سے مشکل میں پڑ گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 18 کے نئے مہمان ’گدھے‘ نے انٹری دیتے ہی تہلکا مچا دیا، جس پر سلمان خان کو نوٹس مل گیا۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ریئلٹی شو نے گدھے کو بطور 19 ویں مہمان دکھایا ہے، بگ باس انتظامیہ نے اس گدھے کا نام ’گدھراج‘ رکھا ہے۔
بگ باس کے گھر میں گدھے کی موجودگی کے بعد سلمان خان اور بگ باس کے لیے عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
جانوروں کے ساتھ سلوک پر اخلاقی سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں اور جانوروں کے حقوق کے تحفظ کی تنظیم پیٹا نے بھی سلمان خان کو نوٹس بھیج دیا ہے۔
پیٹا نے بگ باس کے گھر میں گدھے کو رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بگ باس میں گدھے کی موجودگی پر ہمیں کئی شکایات موصول ہوئی ہیں جو درست ہیں اور انہیں قطعی طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
پیٹا کا کہنا ہے کہ سلمان خان ریئلٹی شو کے پروڈیوسرز کو شو میں جانوروں کو تفریح کے لیے استعمال نہ کرنے پر قائل کریں، ساتھ ہی تنظیم نے گدھے کو محفوظ پناہ گاہ میں منتقل کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











