Ejaz Aslam's mother passed away
Posted By: Akram on 11-10-2024 | 13:23:46Category: Political Videos, Newsپاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے مداحوں کو بُری خبر سنا دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے پوسٹ شیئر کی ہے اور مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔
اداکار نے اپنی والدہ کی یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں اسپتال کے سفید لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی والدہ انتقال سے قبل بیمار تھیں۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ میری پیاری والدہ اس جہاں کو چھوڑ کر بہتر جہاں میں چلی گئیں۔
اداکار نے مزید لکھا ہے کہ والدہ کی مہربانی، محبت اور حکمت ہمیشہ میرے دل میں رہے گی، جیسے ان کے جانے کا غم ہمارے قلب میں تازہ رہے گا۔
اعجاز اسلم نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ انہیں اپنی قیمتی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
سوشل میڈیا پر اداکار کے مداحوں، انڈسٹری سے وابستہ ان کے ساتھی فنکاروں نے ان کے غم میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











