Suicide trend among Indian students, PhD student took her own life
Posted By: bharak on 11-10-2024 | 16:10:04Category: Political Videos, Newsبھارت میں پی ایچ ڈی کی طالبہ نے خودکشی کرلی، اترپردیش کی یونیورسٹی میں ایک سال کے دوران خودکشی کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے شہر کانپور میں 28 سالہ پی ایچ ڈی طالبہ نے خودکشی کی، جس کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔
یہ طالبہ انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور (آئی آئی ٹی کے) سے ارتھ سائنسز میں پی ایچ ڈی کر رہی تھیں، اس نے ہال نمبر 4 میں اپنے ہاسٹل کے کمرے میں جمعرات کی رات خودکشی کی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس فارنزک کی ٹیم نے کیمپس کا دورہ کیا ہے، تحقیقاتی رپورٹ کا انتظار ہے۔
واقعے سے متعلق پولیس کے اعلیٰ افسر نے میڈیا کو بتایا کہ جب وہ ہاسٹل پہنچے تو انہوں نے کمرہ بند پایا اور دروازہ توڑ کر طالبہ کی لاش نکالی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ کمرے سے ایک نوٹ بھی ملا ہے، جس میں طالبہ نے خود کو اپنی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے، جبکہ کمرے سے ایک موبائل بھی برآمد ہوا ہے جو خودکشی کی وجہ معلوم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
28 سالہ طالبہ نے دہلی یونیورسٹی کے ہنس راج کالج سے بی ایس سی اور جھانسی کی بُندل کھنڈ یونیورسٹی سے ایم ایس سی کی ڈگری مکمل کی تھی۔
انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور میں اس سے قبل 18 جنوری کو 29 سالہ پریانکا جیسوال پی ایچ ڈی کی طالبہ نے بھی خودکشی کی تھی، وہ کیمیکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کر رہی تھیں۔
اس سے ایک ہفتے پہلے11 جنوری کو ایم ٹیک کے طالب علم وکاس کمار مینا نے بھی خودکشی کی تھی، جسے کورس سے عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ گزشتہ سال 19 دسمبر کو، 34 سالہ پوسٹ ڈاکٹریٹ طالب علم کو کیمپس میں دوسری منزل کے ہاسٹل کے کمرے میں چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا تھا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











