Top Rated Posts ....
Search

ECC allowed export of 5 lakh tonnes from excess sugar reserves

Posted By: cheena on 11-10-2024 | 16:10:56Category: Political Videos, News


اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ملک میں چینی کے اضافی ذخائر کے باعث 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق صوبائی اعداد و شمار کے مطابق 30 ستمبر تک ملک میں 20 لاکھ ٹن چینی ذخائر دستیاب تھے۔

اعلامیے کے مطابق گزشتہ 10 ماہ میں ملک میں 54 لاکھ ٹن چینی استعمال کی گئی، اکتوبر اور نومبر میں 9 لاکھ ٹن چینی استعمال ہونے کا اندازہ ہے۔

ای سی سی اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے چینی کی برآمد شوگر ملز کی طرف سے21 نومبر کو کرشنگ سیزن کے آغاز سے مشروط کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق چینی کی برآمد 3 ماہ میں کی جائے گی، ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے پر یہ سہولت کسی بھی وقت واپس لی جاسکے گی۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی اجلاس میں جاںبحق چینی انجینئرز کے تلافی پیکیج کی منظوری دے دی گئی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Imran Khan Bail Application Approved

Imran Khan Bail Application Approved

Views 30 | 08-11-2024
IMF Fund Mission Pakistan Visit

IMF Fund Mission Pakistan Visit

Views 22 | 07-11-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.