There can be differences in politics, not enmity, Shahid Khaqan
Posted By: sadsa on 12-10-2024 | 15:55:40Category: Political Videos, Newsسابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست میں اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن دشمنی نہیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم وہ ہر کام نہیں کریں گے، جو یہ سیاسی جماعتیں کر رہی ہیں، میرا ان سب جماعتوں سے سوال ہے کہ کیا آپ ملک کے حالات بدل سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا یہ سیاسی جماعتیں عوام کی فلاح کے لیے کام کرسکتی ہیں، ہم آج بھی وہ خرابیاں دہرا رہے ہیں، جو ماضی میں کی گئیں۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاست میں اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن دشمنی نہیں، صوبے سے وفاق پر حملہ کرنا بھی سیاست نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی کہہ رہا ہے ہمیں عزت اور حقوق چاہیے، عوام چاہتی ہے کہ ہمارے وسائل ہم پرخرچ ہوں۔
شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن چوری ہونے والے ممالک کبھی ترقی نہیں کرسکتے، ہر الیکشن میں نئے طریقے سے دھاندلی کی جاتی ہے۔ قومی اسمبلی میں آدھے سے زیادہ لوگ ہارے ہوئے بیٹھے ہیں، نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کو ملک میں تحفظ دیا جا رہا ہے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












