Donald Trump's youngest daughter revealed to be pregnant
Posted By: Durrani on 12-10-2024 | 15:56:26Category: Political Videos, Newsسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی ٹفنی کے حاملہ ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک تقریب میں تقریر کے دوران بتایا کہ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی ٹفنی حاملہ ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق 78 سالہ سابق صدر نے ڈیٹرائٹ اکنامک کلب میں اپنی تقریر کے دوران یہ بات کہی، جب وہ اس بات کا ذکر کر رہے تھے تو اس موقع پر ان کی بیٹی ٹفنی کے سسر مساد بولوس بھی سامعین میں موجود تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی کے سسر کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ وہ ٹفنی کے شوہر مائیکل کے والد ہیں، جو ایک بہت ہی شاندار نوجوان ہے اور ٹفنی بھی ایک غیر معمولی خاتون ہے، وہ ایک بچے کی ماں بننے والی ہیں تو یہ ایک اچھی خبر ہے۔
سابق امریکی صدر کی 30 سالہ بیٹی ٹفنی کے حاملہ ہونے کی خبر پر وہاں موجود حاضرین نے خوشی کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے سے ہی 10 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں، جن میں ان کے بیٹے ڈون جونیئر کے 5، ایرک کے 2، اور ان کی بیٹی ایوانکا کے 3 بچے شامل ہیں۔
فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ ٹفنی کے بچے کی پیدائش کب متوقع ہے، انہوں نے نومبر 2022 میں مائیکل بولس سے شادی کی تھی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











