I am hopeful that Pakistan's development will not be sacrificed to one person's ego and hatred, Ahsan Iqbal
Posted By: baagara on 12-10-2024 | 15:57:09Category: Political Videos, Newsوفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پرامید ہوں پاکستان کی ترقی کو ایک شخص کی انا اور نفرت کی بھینٹ نہیں چڑھایا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف چاہتی ہے، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران دنیا پاکستان کا مظاہروں اور آنسو گیس سے آلود چہرہ دیکھے۔
انہوں نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کی میزبانی سے پاکستان کو عالمی سفارتی کامیابی کا موقع مل رہا ہے، یہ پاکستان کی ترقی کو اجاگر کرنے کے لیے نادر موقع ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چین کے وزیراعظم 11 سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے، پرامید ہیں کہ پاکستانی قوم منفی سیاست کو مسترد کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کا عمل پروان چڑھ رہا ہے تو پی ٹی آئی اسکو روک رہی ہے، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے بجائے ملک کے ساتھ جنگ کر رہے ہیں۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کروڑوں کے تحائف لے کر بوگس رسیدیں پیش کیں، 190 ملین پاؤنڈ کی ٹرانزیکشن پاکستان کے خزانے میں آنی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ ٹرانزیکشن اپنے دوست کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی، چیریٹی کے پیسوں پر سیاسی مہم چلائی، اب ملکی مفادات پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کو کسی ایک شخص کی انا اور نفرت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












