US soldier sentenced to 14 years for providing information to ISIS
Posted By: Khan on 12-10-2024 | 15:59:13Category: Political Videos, Newsامریکی عدالت نے سابق امریکی فوجی کو داعش کو معلومات فراہم کرنے اور امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے کے الزام میں 14 سال قید کی سزا سنادی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کول بریجز 2019 میں فوج میں شامل ہوا تھا وہ 2020 میں داعش کو معلومات فراہم کرنے کی کوششوں میں شامل ہوا۔
اس پر الزام تھا کہ اس نے داعش کو مادی مدد فراہم کرنے اور امریکی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی میں مدد کرنے کی کوشش کی۔
کول بریجز نے داعش کے جنگجوؤں کو فوجی تربیت، امریکی فوج کی جنگی حکمت عملی اور معلومات فراہم کیں تاکہ وہ امریکی فوجیوں پر حملے کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔
ملزم نے پچھلے سال جون میں اس بات کا اقرار کیا تھا کہ اس نے ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کو مادی حمایت فراہم کرنے اور امریکی فوجیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔
امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ اوہائیو سے تعلق رکھنے والے اس فوجی کو گزشتہ جمعہ کو 14 سال قید کے ساتھ رہائی کے بعد 10 سال نگرانی کی سزا بھی سنائی گئی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











