Karachi - Protesters set a police mobile on fire
Posted By: aaga on 13-10-2024 | 14:55:50Category: Political Videos, Newsکراچی میں میٹروپول کے قریب مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی، مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس کی 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا، پولیس کی ایک موبائل کو آگ لگا دی گئی۔
کراچی پریس کلب پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا، مظاہرین نے پتھراؤ کیا، پولیس نے شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔
سندھ رواداری مارچ کے درجنوں شرکاء کو حراست میں لے لیا گیا، پریس کلب سے ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن پاکستان کی جنرل سیکریٹری زہرا خان سمیت کئی افراد حراست میں لیے گئے۔
گرفتار افراد کی رہائی کے لیے آرٹلری میدان تھانے کے باہر احتجاج کیا گیا۔
دوسری جانب گورنر ہاؤس کے قریب مذہبی جماعت کے مظاہرین پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کسی نے بھی قانون ہاتھ میں لیا تو کارروائی کی جائے گی۔
کراچی میں انتظامیہ نے مختلف جماعتوں کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے ۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











