A 4-member delegation of India has reached the Ministry of Foreign Affairs, sources
Posted By: salman on 13-10-2024 | 14:58:58Category: Political Videos, Newsشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کےلیے غیر ملکی وفود کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، بھارت کا 4 رکنی وفد وزارت خارجہ پہنچ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وفد ایس سی او کے نیشنل کوآرڈینیٹرز اجلاس میں شرکت کیلئے وزارت خارجہ پہنچا۔
ایس سی او سربراہان حکومت اجلاس کیلئے ایجنڈا، دستاویزات اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی، بھارتی وفد میں ایم آنند پرکاش، پرویر سنگھ، رشبھ دیو اور دیبراتا شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کا 76رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے 7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ چین کا 15 رکنی، کرغزستان کا 4 اور ایران کا 2 رکنی وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کےلیے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











