Corruption could not stop, FIA officers joined the electricity distribution companies
Posted By: aageg on 13-10-2024 | 14:59:40Category: Political Videos, Newsفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) افسران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے مل گئے۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں کرپشن روکنے کےلیے تعینات کیے گئے ایف آئی اے افسران ڈسکوز سے مل گئے اور کرپشن نہ رک سکی۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں کرپشن ایف آئی اے افسروں کی ملی بھگت سے ہونے لگی ہے۔
وزارت داخلہ نے اس معاملے میں پاور ڈویژن کو خط لکھ دیا، خط کے متن کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے افسران کی مدد سے بد عنوانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خط کے متن کے مطابق ایف آئی اے کے افسران کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں تعیناتی کے مطلوبہ فوائد نہیں مل سکے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی ڈسکوز میں کرپشن کی تحقیقات کرے گی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











