Uzma Bukhari commented on the plight of schools in Sindh
Posted By: azam on 13-10-2024 | 15:02:50Category: Political Videos, Newsوزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان پر ردعمل میں صوبہ سندھ میں اسکولوں کی حالت زار پر تبصرہ کردیا۔
لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں اسکول سرے سے موجود ہی نہیں، جو اسکول ہیں، ان میں جانور بندھے نظر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں امتحانات میں نقل اور سینٹرز کا بکنا رواج ہے، جہاں آپ کی 16 سال سے حکومت ہے، وہاں اسکول کا سسٹم 19ویں صدی کا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ سندھ میں آئے روز گھوسٹ ملازمین اور گھوسٹ طلباء کی خبریں نشر ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 7 اضلاع شرح خواندگی میں آج بھی ٹاپ پر ہیں، کراچی کے 2 علاقے اور باقی سندھ میں شرح خواندگی صفر ہے۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ جو کام تحریک انصاف کرتی ہے وہ گورنر پنجاب نے شروع کردیے ہیں۔ گورنر کو یاد کروانا پڑتا آپ گورنر ہیں انتظامی معاملات سے آپ کا کوئی لینا دینا نہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











