Pakistan and Tajikistan have an enduring relationship of friendship and cooperation, Shahbaz Sharif
Posted By: sarfaraz on 15-10-2024 | 12:44:45Category: Political Videos, Newsوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین دوستی اور تعاون کا پائیدار رشتہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ایس سی او اجلاس میں تاجکستان کی فعال اور تعمیری شرکت کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے رواں برس جولائی میں دوشنبہ کے اپنے نتیجہ خیز دورے کا بھی ذکر کیا، اور دو طرفہ تعلقات کی مثبت سمت میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انھوں نے کہا دونوں ممالک کو مشترکا مفاد کے تمام شعبوں میں قریبی تعاون مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر تاجک وزیراعظم نے کہا کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان تعاون کی وسیع استعداد موجود ہے۔
انکا کہنا تھا کہ تاجکستان، پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
تاجک وزیراعظم نے حکومت پاکستان کا تاجکستان کو پاکستان سے چینی برآمد کرنے کی اجازت پر شکریہ ادا کیا۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












