Ishaq Dar, Jaishankar sidelined on Indian request, sources
Posted By: Jabba on 16-10-2024 | 15:00:54Category: Political Videos, Newsپاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ اسحاق ڈار اور جے شنکر کے درمیان غیر معمولی ملاقات ہوئی ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اسحاق ڈار اور جے شنکر کی ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے دیے گئے ظہرانے کے دوران ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ظہرانے کے موقع پر پاکستانی وزیرخارجہ اور اُن کے بھارتی ہم منصب ایک ساتھ بیٹھے، اس دوران دونوں میں بات چیت بھی ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا تھا۔ اسحاق ڈار اور جے شنکر کو ساتھ بٹھانے کےلیے ظہرانے کی سیٹنگ اریجمنٹ میں تبدیلی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی ہم منصب کے درمیان گفتگو کو تاحال افشا نہیں کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی ظہرانے پر وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











