How did the dialogue between Pakistan and India begin? The inside story was revealed
Posted By: Khan on 16-10-2024 | 15:01:41Category: Political Videos, Newsپاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کرکٹ سے شروع ہوئی، پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سے بات چیت کا آغاز کرنے کی بات کی۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق پاکستان میں اگلے سال فروری میں چیمپئنز ٹرافی منعقد ہو رہی ہے۔ دونوں طرف سے اس بارے میں بات چیت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
شنگائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کےلیے اسلام آباد آنے والے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اپنے ملک روانہ ہوگئے۔
بھارت کیلئے واپسی پر اپنے بیان میں جے شنکر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے روانہ ہو رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











